ضد قول من زعم ان قتلها وقتل كل واحد منهما على الانفراد يفسد الصلاة ضِدَّ قَوْلِ مَنْ زَعَمَ أَنَّ قَتْلَهَا وَقَتْلَ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَى الِانْفِرَادِ يُفْسِدُ الصَّلَاةَ
اس شخص کے دعوے کے برخلاف جو کہتا ہے کہ انہیں قتل کرنے سے اور ان میں سے ہر ایک کے قتل کرنے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے
سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں دو سیاہ چیزوں بچّھواور سانپ کو قتل کرنے کا حُکم دیا ہے۔ جناب غندر کی حدیث میں ہے، معمر کہتے ہیں کہ میں نے اُن سے دو سیاہ چیزیں دریافت کیں تو اُنہوں نے فرمایا: بچّھو اور سانپ۔ اور جناب عبدالاعلیٰ کی حدیث میں ہے، یحییٰ کہتے ہیں کہ یعنی سانپ اور بچّھو مراد ہیں۔