سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نماز میں اِدھر اُدھر نہیں دیکھتے تھے، پھر جب لوگوں نے کثرت سے تالی بجائی تو وہ متوجہ ہوئے تو اُنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو صف میں تشریف فرما دیکھا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُنہیں اشارے سے حُکم دیا کہ نماز جاری رکھو۔ میں یہ روایت اس سے پہلے مکمّل بیان کرچکا ہوں۔