صحيح ابن خزيمه کل احادیث 3080 :حدیث نمبر

صحيح ابن خزيمه
پتھروں سے استنجا کرنے کے ابواب کا مجموعہ
57. ‏(‏57‏)‏ بَابُ الْأَمْرِ بِالِاسْتِطَابَةِ بِالْأَحْجَارِ،
57. پتھروں (ڈھیلوں) سے استنجا کرنے کے حکم کا بیان
حدیث نمبر: Q74
Save to word اعراب
والدليل على ان الاستطابة بالاحجار يجزي دون الماءوَالدَّلِيلُ عَلَى أَنَّ الِاسْتِطَابَةَ بِالْأَحْجَارِ يُجْزِي دُونَ الْمَاءِ
اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ پانی استعمال کیے بغیر صرف ڈھیلوں سے استنجا کرنا بھی کافی ہے.

حدیث نمبر: 74
Save to word اعراب
نا يعقوب بن إبراهيم الدورقي ، ويوسف بن موسى ، قالا: حدثنا وكيع ، حدثنا الاعمش ، عن إبراهيم ، عن عبد الرحمن بن يزيد، عن سلمان، قال: قال له بعض المشركين وكانوا يستهزئون به: إني ارى صاحبكم يعلمكم حتى الخراءة، قال سلمان :" اجل امرنا ان لا نستقبل القبلة، ولا نستنجي بايماننا، ولا نكتفي بدون ثلاثة احجار، ليس فيها رجيع ولا عظم" . غير ان الدورقي، قال: قال بعض المشركين لسلماننا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، وَيُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، قَالا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ سَلْمَانَ، قَالَ: قَالَ لَهُ بَعْضُ الْمُشْرِكِينَ وَكَانُوا يَسْتَهْزِئُونَ بِهِ: إِنِّي أَرَى صَاحِبَكُمْ يُعَلِّمُكُمْ حَتَّى الْخِرَاءَةَ، قَالَ سَلْمَانُ :" أَجَلْ أُمِرْنَا أَنْ لا نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ، وَلا نَسْتَنْجِيَ بِأَيْمَانِنَا، وَلا نَكْتَفِيَ بِدُونِ ثَلاثَةِ أَحْجَارٍ، لَيْسَ فِيهَا رَجِيعٌ وَلا عَظْمٌ" . غَيْرُ أَنَّ الدَّوْرَقِيَّ، قَالَ: قَالَ بَعْضُ الْمُشْرِكِينَ لِسَلْمَانَ
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اُن سے کسی مُشرک نے کہا، اور مُشرک ان سے مذاق کیا کرتے تھے، میں تمہارے ساتھی (محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) کو دیکھتا ہوں کہ وہ تمہیں (ہر چیز) سکھاتے ہیں حتیٰ کہ قضائےحاجت کا طریقہ کار بھی۔ سیدنا سلمان نے فرمایا کہ جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حُکم دیا ہے کہ (قضائے حاجت کرتے وقت) ہم قبلہ کی طرف مُنہ نہ کریں، نہ اپنے دائیں ہا تھ سے استنجا کر یں،اور نہ تین ڈھیلوں سے کم پر اکتفا کر یں، اُن میں گوبر اور ہڈی نہ ہو۔ دورقی کی روا یت میں الفاظ اس طرح ہیں «‏‏‏‏قَالَ بَعضُ المُشرِکِینَ لِسَلمَانَ» ‏‏‏‏ کسی مشرک نے حضرت سلمان رضی اللہ عنہ سے کہا۔

تخریج الحدیث: «صحيح مسلم: كتاب الطهارة: باب الاستطابة رقم الحديث: 262، سنن ترمذي: 41، سنن نسائي: 61، سنن ابي داوٗد: 7، سنن ابن ماجة: 316، مسند احمد ابن حنبل: 22590»


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.