صحيح ابن خزيمه کل احادیث 3080 :حدیث نمبر

صحيح ابن خزيمه
اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ
379. ‏(‏146‏)‏ بَابُ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِرَفْعِ الْيَدَيْنِ عِنْدَ إِرَادَةِ الرُّكُوعِ، وَعِنْدَ رَفْعِ الرَّأْسِ مِنَ الرُّكُوعِ‏.‏
379. اس بات کی دلیل کا بیان کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کو جاتے وقت اور رکوع سے سراٹھاتے وقت رفع الیدین کرنے کا حکم دیا ہے
حدیث نمبر: 585
Save to word اعراب
حضرت ابوقلابہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ انہوں نے سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کو دیکھا جب نماز پڑھتے تو «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہتے اور اپنے دونوں ہاتھ بلند فرماتے، اور جب رُکوع کرنے کا ارادہ فرماتے تو اپنے دونوں ہاتھ اُٹھاتے، اور جب رُکوع سے اپنا سر اُٹھاتے تو اپنے دونوں ہاتھ بلند کرتے، اور اُنہوں نے بیان فرمایا کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی طرح نماز پڑھا کرتے تھے۔

تخریج الحدیث: صحيح بخاري


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.