سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص مسجد میں داخل ہوا تو اُس نے نماز پڑھی پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا۔ پھر مکمّل حدیث بیان کی۔ اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس سے فرمایا: ”جب تم نماز کے لئے کھڑے ہو تومکمّل وضو کرو پھر قبلہ رُخ ہوکر «اللهُ أَكْبَرُ» کہو۔ اور انہوں نے پوری حدیث بیان کی یہ ابن نمیر کی روایت کے الفاظ ہیں۔