سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کپڑے کو لگ جانے والے حیض کے خون کے متعلق پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”اسے کھرچ دے، پھراسے پانی سے ملو پھر اسے چھینٹے مار لو۔“ یہ حماد کی حدیث ہے۔ ابن عیینہ کی روایت میں ہے۔ «ثُمَّ رُشِّيَ وَصَلِّي فِيْهِ» ”پھر اسے پانی سے چھینٹے مار اور اس میں نماز پڑھ لے۔“ یحییٰ کی روایت میں ہے: «ثُمَّ تَنْضَحِيْهِ وَ تُصَلِّيْ فِيْهِ» ”پھر اسے دھو کر اس میں نماز پڑھ لے۔“ باقی راویوں نے چھینٹے مارنے اور دھونے کا ذکر نہیں کیا۔ اُنہوں نے صرف کُھرچنے، پانی سے ملنے اور پھر اُس کپڑے میں نماز پڑھنے کا ذکر کیا ہے۔ جبکہ وکیع کی حدیث میں ہے: «وُحُتِّيْهِ ثُمَّ اقْرُصِيْهِ بِالْمَاءِ» ”اور اسے کُھرچ لو پھر اسے پانی سے مل لو“ اس سے زیادہ الفاظ بیان نہیں کیے۔