صحيح ابن خزيمه کل احادیث 3080 :حدیث نمبر

صحيح ابن خزيمه
سفر میں پانی کی عدم موجودگی اور اس بیماری کی وجہ سے تیّمم کرنے کے ابواب کا مجموعہ
214. ‏(‏212‏)‏ بَابُ الرُّخْصَةِ فِي التَّيَمُّمِ لِلْمَجْدُورِ وَالْمَجْرُوحِ، وَإِنْ كَانَ الْمَاءُ مَوْجُودًا إِذَا خَافَ- إِنْ مَاسَّ الْمَاءُ الْبَدَنَ- التَّلَفَ أَوِ الْمَرَضَ أَوِ الْوَجَعَ الْمُؤْلِمَ
214. چیچک زدہ اور زخمی شخص کے لیے پانی کی موجودگی میں بھی تیمّم کرنے کی رخصت ہے جبکہ وہ بدن پر پانی لگنے سے ہلاک ہونے، مرض بڑھنے یا شدید درد میں مبتلا ہونے سے خوف زدہ ہو
حدیث نمبر: 272
Save to word اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان «‏‏‏‏وَإِن كُنتُم مَّرْضَىٰ أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ» ‏‏‏‏ [ سورة النساء ] اور اگر تم بیمار ہو یا سفر پر ہو کے متعلق مرفوع روایت بیان کرتے ہیں کہ اگر مسلمان شخص اللہ تعالیٰ کے راستے میں زخمی ہو جائے یا اُسے پھوڑے پُھنسی نکل آئیں یا وہ چیچک میں مُبتلا ہو جائے اور وہ جنبی ہوجائے تو غسل کرنے کی صورت میں موت سے ڈرے تو وہ تیمّم کرلے۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس روایت کو عطاء بن سائب کے سوا کسی نے مرفوعاً روایت نہیں کیا۔

تخریج الحدیث: اسناده ضعيف


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.