سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جمعہ والے دن ایک شخص بڑی خستہ حالت میں آیا جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو اس پر صدقہ کرنے کا حُکم دیا تو لوگوں نے اپنے کچھ کپڑے صدقے کے لئے رکھ دیئے آپ نے اسے دو کپڑے دینے کا حُکم دیا اور آپ نے اُسے حُکم دیا تو اُس نے دو رکعت ادا کیں جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ پھر بقیہ حدیث بیان کی۔ میں نے یہ حدیث کتاب الجمعہ میں بیان کردی ہے۔