سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رمضان المبارک کے درمیانی عشرے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اعتکاف کیا، پھرجب بیسویں رات کی صبح ہوئی تو ہم نے اپنا سامان منتقل کرنا شروع کر دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حُکم دیا کہ ”جس شخص نے بھی تم میں سے اعتکاف کیا تھا وہ اپنے معتکف میں واپس آجائے، بیشک مجھے یہ رات دکھائی گئی تھی پھر مجھے وہ بھلادی گئی ہے اور مجھے دکھایا گیا ہے کہ میں کیچڑ میں سجدہ کررہا ہوں۔“