سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سینگی لگانے والے اور سینگی لگوانے والے کا روزہ ختم ہو جاتا ہے ـ امام صاحب فرماتے ہیں کہ میں نے عباس بن عبد العظیم عنبری کو سنا وہ فرماتے تھے کہ میں نے علی بن عبدﷲ کو فرماتے ہوئے سنا ”أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُوْمُ“ سینگی لگانے اور سینگی لگوانے والے کا روزہ ختم ہو جاتا ہے۔ مجھے اس مسئلہ میں اس سے بڑھ کر صحیح کسی حدیث کا علم نہیں ـ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ یہ روایت معاویہ بن سلام نے بھی یحییٰ بن ابی کثیر سے بیان کی ہے۔