جناب ابراہیم التیمی بیان کرتے ہیں کہ میرے والد گرامی نے ہمارے ساتھ نماز پڑھنی چھوڑ دی تو میں نے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ نماز کیوں نہیں پڑھتے؟ اُنہوں نے فرمایا کہ بیشک تم بہت ہلکی نماز پڑھتے ہو(اس لئے میں تمہارے ساتھ نماز نہیں پڑھتا) ـ میں نے عرض کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان کدھر گیا کہ بلا شبہ تم میں کمزور، عمر رسیدہ، اور ضرورت مند افراد بھی ہوتے ہیں ـ (اس لئے ہلکی نماز پڑھایا کرو) اُنہوں نے جواب دیا کہ میں نے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا ہے۔ پھر انہوں نے ہمیں تمہاری نماز سے تین گنا زائد طویل نماز پڑھائی۔