جناب مطرف بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، تو اُنہوں نے فرمایا کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے طائف کا امیر بناکر بھیجتے وقت آخری وصیت یہ کی تھی کہ اے عثمان، نماز مختصر اور ہلکی پڑھانا اور (امامت کراتے وقت) کمزور لوگوں کا خیال رکھنا کیونکہ نمازیوں میں عمر رسیدہ، کمزور، بیمار اور حاجت مند افراد بھی ہوتے ہیں۔