سیدنا قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز صبح میں سورۃ ق کی قراءت کرتے ہوئے سنا۔ (وہ کہتے ہیں) میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ یہ آیت تلاوت کر رہے تھے «وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَّهَا طَلْعٌ نَّضِيدٌ» ”اور کھجور کے بلند و بالا درخت پیدا کیے جن کے شگوفے تہ بہ تہ ہیں۔“ اور ایک مرتبہ یہ الفاظ روایت کیے «بَاسِقَاتٍ لَّهَا طَلْعٌ نَّضِيدٌ» جناب عبدالجبار کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ آیت پڑھتے ہوئے سنا «وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ» ۔