1029. (78) بَابُ الرُّخْصَةِ فِي رُكُوعِ الْمَأْمُومِ قَبْلَ اتِّصَالِهِ بِالصَّفِّ، وَدَبِيبِهِ رَاكِعًا حَتَّى يَتَّصِلَ بِالصَّفِّ فِي رُكُوعِهِ
1029. صف میں پہنچنے سے پہلے مقتدی کو رکوع کرنے اور رکوع ہی کی حالت میں آہستہ آہستہ چل کر صف میں پہنچنے کی رخصت کا بیان
جناب عطاء سے روایت ہے کہ اُنہوں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو منبر پر لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا، جب تم میں سے کوئی شخص اس حال میں مسجد میں داخل ہو کہ لوگ رکوع میں ہوں تو وہ داخل ہوتے ہی رکوع میں چلا جائے پھر رکوع ہی کی حالت میں آہستہ آہستہ چلتے ہوئے صف میں شامل ہو جائے، بلا شبہ یہ سنّت ہے - جناب عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کو ایسے کرتے ہوئے دیکھا ہے۔