سیدنا بریدہ رضی اﷲ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک روز رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی تو سیدنا بلال رضی اﷲ عنہ کو بلا کر فرمایا: ”اے بلال، کس عمل کی وجہ سے تم جنّت میں مجھ سے سبقت لے گئے ہو؟ بیشک میں گزشتہ رات جنّت میں داخل ہوا تو میں نے تمہارے چلنے کی آواز اپنے آگے آگے سنی۔“ تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، میں نے جب بھی کوئی گناہ کیا تو میں نے دو رکعات ادا کیں، اور جب بھی میرا وضو ٹوٹ جاتا ہے تو میں اسی وقت وضو کر لیتا ہوں۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسی عمل کی وجہ سے (تم سبقت لے گئے ہو)۔“