سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی پانچ رکعتیں پڑھا دیں تو لوگوں میں سے ایک شخص نے کہا کہ کیا نماز میں اضافہ کر دیا گیا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”وہ کیا (اضافہ) ہے؟“ انہوں نے عرض کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ رکعات پڑھائی ہیں۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرنے کے بعد دوسجدے کیے۔ یہ محمد بن بکرکی حدیث ہے۔