سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھے تو وہ اپنے جوتے اپنی دائیں جانب اور اپنی بائیں جانب نہ رکھے، مگر یہ اس کی بائیں جانب کوئی نمازی موجود نہ ہو (تو پھر رکھ لے) اور اُسے چاہیے کہ انہیں اپنی دونوں ٹانگوں کے درمیان رکھ لے۔“ جناب الدورقی کی روایت میں یہ الفاظ ہیں، ”اور وہ اپنی بائیں جانب اپنے جوتے نہ رکھے الا یہ کہ اس جانب کوئی نہ ہو“ اور انہوں نے دائیں جانب کا تذکرہ نہیں کیا۔