ام عطیہ انصاریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ مدینہ میں ایک عورت عورتوں کا ختنہ کیا کرتی تھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”نیچا کر ختنہ مت کرو بہت نیچے سے مت کاٹو“ کیونکہ یہ عورت کے لیے زیادہ لطف و لذت کی چیز ہے اور شوہر کے لیے زیادہ پسندیدہ“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ عبیداللہ بن عمرو سے مروی ہے انہوں نے عبدالملک سے اسی سند سے اسی مفہوم کی حدیث روایت کی ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ حدیث قوی نہیں ہے، وہ مرسلاً بھی روایت کی گئی ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: محمد بن حسان مجہول ہیں اور یہ حدیث ضعیف ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 18093) (صحیح)» (متابعات و شواہد سے تقویت پا کر یہ روایت بھی صحیح ہے، ورنہ اس کی سند میں محمد بن حسان مجہول راوی ہیں)
Narrated Umm Atiyyah al-Ansariyyah: A woman used to perform circumcision in Madina. The Prophet ﷺ said to her: Do not cut severely as that is better for a woman and more desirable for a husband. Abu Dawud said: It has been transmitted by Ubaid Allah bin Amr from Abd al-Malik to the same effect through a different chain. Abu Dawud said: It is not a strong tradition. It has been transmitted in mursal form (missing the link of the Companions) Abu Dawud said: Muhammad bin Hasan is obscure, and this tradition is weak.
USC-MSA web (English) Reference: Book 42 , Number 5251
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف ضعيف محمد بن حسان شيخ لمروان بن معاوية: مجهول،وقيل ھو ابن سعيد المصلوب (تقريب التهذيب: 5810) المصلوب: كذاب وضاع وللحديث شواهد ضعيفة عند البيهقي(324/8) وغيره وأخرج البخاري في الأدب المفرد (1247) بسند حسن: إن بنات أخي عائشة ختن إلخ وھذا لا يشهد له انوار الصحيفه، صفحه نمبر 183
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 5271
فوائد ومسائل: 1۔ علامہ البانی ؒنے اس حدیث کو صحیح لکھا ہے اور کہا ہے کہ سلف میں عورتوں کا ختنہ، ایک معروف عمل تھا۔ البتہ ان لوگوں نے اس کا انکار کیا ہے جن کو اس کی بابت علم نہیں ہے۔
2: اہل عرب اورمغرب میں معروف ہے کہ وہ لوگ بچیوں کے بھی ختنے کرتے تھے اور مذکورہ حدیث کا تعلق بھی عورتوں کے ختنے سے ہے کہ شرمگاہ پر پڑھا ہوا گوشت دور کیا جائے مگر اسے گہرا نہ کاٹا جائے اور علماء کا کہنا ہے چونکہ مشرق اور مغرب کی عورتوں میں فطری فرق پا یا گیا ہے، اس لیےمشرق کی عورتوںمیں اس کی ضرورت نہیں۔ اسی لئے ان علاقوں میں یہ عمل غیر معروف ہے۔
3: اس سے ثابت واضح ہوتی ہے کہ یہ عمل عورتوں کے لئے ضروری نہیں ہے، البتہ جہاں اس کی ضرورت محسوس ہو یا وہاں کا معمول ہو تو وہاں اس پر عمل کیا جا سکتا ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5271