This tradition has also been transmitted through a different chain of narrators by Abu Hurairah who reported it in a similar manner from the Messenger of Allah ﷺ.
USC-MSA web (English) Reference: Book 2 , Number 518
قال الشيخ زبير على زئي: حسن مشكوة المصابيح (663) انظر الحديث السابق (517)
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 518
518۔ اردو حاشیہ: ➊ امام کی ذمہ داری یہ ہے کہ صحیح سنت کے مطابق نماز پڑھائے۔ دعاؤں میں اپنے مقتدیوں کو شامل رکھے۔ اور صرف اپنے آپ کو ہی مخصوص نہ کرے۔ وغیرہ۔ ➋ موذن کا اذان دینا اعلان عام ہوتا ہے کہ نماز سحر یا افطار کا وقت ہو گیا ہے۔ اس لئے اس پر اعتماد کیا جانا چاہیے۔ اور اس پر واجب ہے کہ اپنی ذمے داری کا خوب احساس کرے۔ ➌ نماز کی امامت اور موذن بننا اسلامی معاشرے کے انتہائی باوقار مناصب ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی فضیلت بیان کی ہے۔ اس لئے انہیں کامل عزت و احترام دیا جائے۔ اور بلاوجہ ان کی تحقیر اور عیب چینی سے بچا جائے۔ دراصل یہ ہے کہ یہ مناصب دیکھ بھال کر صاحب صلاحیت افراد ہی کو دیئے جایئں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 518