الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 5122
فوائد ومسائل: بہن یا بیٹی اگر کسی دوسری دور کی قوم میں بیاہی جائے تو ا س سے یہ نہ سمجھا جائے کہ اب ان سے کوئی رشتہ ناطہ نہیں رہا۔ بلکہ رشتے اور برادری کا حلقہ اور مزید وسیع ہوا۔ اور ان کے ساتھ صلہ رحمی کے حقوق وروابط بالکل اسی طرح ہونے چاہیں جیسے اپنی قوم وبرادری میں ہوتےہیں۔ حق اور خیر میں ان سے تعاون کرنا ضروری ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5122