عبداللہ بن غنام بیاضی انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے صبح کے وقت یہ دعا پڑھی «اللهم ما أصبح بي من نعمة فمنك وحدك لا شريك لك فلك الحمد ولك الشكر»”اے اللہ! صبح کو جو نعمتیں میرے پاس ہیں وہ تیری ہی دی ہوئی ہیں، تو اکیلا ہے۔ تیرا کوئی شریک نہیں ہے، تو ہی ہر طرح کی تعریف کا مستحق ہے، اور میں تیرا ہی شکر گزار ہوں“ تو اس نے اس دن کا شکر ادا کر دیا اور جس نے شام کے وقت ایسا ہی کہا تو اس نے اس رات کا شکر ادا کر دیا۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 8976) (ضعیف)» (اس کے راوی عبداللہ بن عنبسہ لین الحدیث ہیں)
Narrated Abdullah ibn Ghannam: The Prophet ﷺ said: If anyone says in the morning: "O Allah! whatever favour has come to me, it comes from Thee alone Who has no partner; to Thee praise is due and thanksgiving, '! he will have expressed full thanksgiving for the day; and if anyone says the same in the evening, he will have expressed full thanksgiving for the night.
USC-MSA web (English) Reference: Book 42 , Number 5055
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف عبداﷲ بن عنبسة لم يوثقه غير ابن حبان وقال أبو زرعة: ”لا أعرفه إلا في ھذا الحديث‘‘ فھو: مجهول (التحرير: 3517) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 175