ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس فرشتہ کا ذکر کیا جو صور لیے کھڑا ہے تو فرمایا: ”اس کے داہنی جانب جبرائل ہیں اور بائیں جانب میکائل ہیں“۔
Narrated Abu Saeed al-Khudri: The Messenger of Allah ﷺ mentioned the name of the one who will sound the trumpet (sahib as-sur) and said: On his right will be Jibra'il and on his left will be Mika'il.
USC-MSA web (English) Reference: Book 31 , Number 3988
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف انظر الحديث السابق (3998) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 142
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3999
فوائد ومسائل: یہ روایت سندا ضعیف ہے۔ جبریل کے تلفظ میں نو لغات ہیں: (1)(2) جبریل: جیم کی زیر اور زبر کےساتھ۔ (3) جبرئل: جیم پر زبر، ہمزہ کی زیر اور لام مشدد۔ (4) جبرائل ر کے بعد الف۔ (5) جبراییل: الف کے بعد دو یا (6) جبرئیل: را کے کے بعد ہمزہ اور یا۔ (7) جبرئل: جیم اور را کی زبر ہمزہ کی زیر اور لا مخفف۔ (8)(9) جبرین۔ جیم پر زبراور زیر آخر میں نون۔ تفصیل کے لئے دیکھیے۔ (تھذیب الأسماء واللغات للنووي)
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3999