الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2562
فوائد ومسائل: بہ اعتبار سند کے یہ روایت ضعیف ہے۔ مگر بلحاظ معنی بات ایسے ہی ہے۔ کہ یہ عمل کس طرح بھی شرفاء کے لائق نہیں ہے۔ عوام کو بھی اس سے باز رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اور جب جانوروں کو لڑانے کی ممانعت ہے۔ تو لوگوں کے درمیان لڑائی کروا دینا تو اور بھی بدترین خصلت ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2562
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1708
´جانوروں کو باہم لڑانے، مارنے اور ان کے چہرے پر داغنے کی کراہت کا بیان۔` عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جانوروں کو باہم لڑانے سے منع فرمایا ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الجهاد/حدیث: 1708]
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: منع کرنے کا سبب یہ ہے کہ اس سے جانوروں کو تکلیف اور تکان لاحق ہوگی، نیز اس کام سے کوئی فائدہ حاصل ہونے والا نہیں، بلکہ یہ عبث اور لایعنی کاموں میں سے ہے۔
نوٹ:
(اس کے راوی ابویحییٰ قتات ضعیف ہیں)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1708