حضرت عبدالرحمٰن بن قاسم سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت عبداللہ بن عامر بن ربیعہ رحمہ اللہ سے سنا، وہ کہتے تھے کہ میں وتر پڑھتا ہوں اس حالت میں کہ صبح کی تکبیر سن رہا ہوتا ہوں یا فجر کے بعد وتر پڑھتا ہوں۔ حضرت عبدالرحمٰن کو شک ہے کہ انہوں نے کس طرح کہا۔
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4610، شركة الحروف نمبر: 262، فواد عبدالباقي نمبر: 7 - كِتَابُ صَلَاةِ اللَّيْلِ-ح: 27»