حضرت عروہ بن زبیر نے سنا سیدنا عبداللہ بن عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے، کہتے تھے: نماز پڑھی ہم نے پیچھے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے صبح کی، تو پڑھی انہوں نے سورۂ یوسف اور سورۂ حج ٹھہر ٹھہر کر۔ حضرت عروہ نے کہا: قسم اللہ کی! پس اس وقت کھڑے ہوتے ہوں گے نماز کو جب نکلتی ہے صبح صادق۔ کہا سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے: ہاں۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4087، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2715، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1077، شركة الحروف نمبر: 169، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 34»