حضرت ام عامر رضی اللہ عنہا ”جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کرنے والی خواتین میں شامل ہیں“ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ بنو فلاں کی مسجد میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ہڈی والا گوشت لے کر آئیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تناول فرمایا اور تازہ وضو کئے بغیر کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے۔
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف لضعف إبراهيم بن إسماعيل، وعبدالرحمن بن عبدالرحمن مجهول، وقد اختلف فى إسناده