حضرت حنطلہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کسی غزوے کے لئے روانہ ہوئے، ہمارا گذر مقدمۃ الجیش کے ہاتھوں مرنے والی ایک عورت پر ہوا، لوگ وہاں جمع تھے، لوگوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے راستہ چھوڑ دیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کی لاش کے پاس پہنچ کر رک گئے اور فرمایا یہ تو لڑائی میں شریک نہیں ہوگی، پھر ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ خالد کے پاس جاؤ اور ان سے کہو کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں حکم دیتے ہیں کہ بچوں اور مزدوروں کو قتل نہ کریں۔
گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔
حكم دارالسلام: صحيح لغيره، سفيان الثوري أخطأ فى تسمية صحابيه، فالمحفوظ أنه من حديث رباح بن الربيع أخي حنظلة