سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ایک آدمی اپنی قوم کی حمایت کرتا ہے اور اپنے ساتھیوں کا دفاع کرتا ہے، کیا اسے بھی اور لوگوں کی طرح حصہ ملے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اُمّ سعد کے بیٹے! تیری ماں تجھے گم پائے، تم تو اپنے کمزوروں کی وجہ سے رزق دیے جاتے ہو اور مدد کیے جاتے ہو۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2896، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3180، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4372، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6480، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2249، 4148، والطبراني فى «الصغير» برقم: 123، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1511، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9691»