سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے آپ کی دعا آج رات سنی ہے جو مجھے پہنچی ہے، وہ یہ ہے کہ آپ کہتے ہیں: «اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِيْ، وَوَسِّعْ لِيْ فِيْ دَارِيْ، وَبَارِكْ لِيْ فِيْمَا رَزَقْتَنِيْ»”اے اللہ! میرے گناہ معاف فرما اور میرے گھر میں وسعت فرما، اور جو تو نے مجھے رزق دیا ہے اس میں برکت فرما۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا اس میں کچھ باقی بچا؟“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 3500، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6891، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1019، قال الشيخ الألباني: ضعيف، لكن الدعاء حسن»