سیدہ ام مبشر انصاریہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منگنی کی تو وہ کہنے لگی: میں نے اپنے خاوند سے یہ عہد کیا ہے کہ اس کے بعد کسی سے شادی نہیں کروں گی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ بات درست نہیں ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 1186، 267، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1157 قال ابن حجر: إسناد حسن، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (9 / 124)»