سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنو آدم کے مختلف طبقے ہیں، کچھ ان میں سے وہ ہیں جو ایماندار پیدا ہوتے ہیں اور ایمان کی حالت میں زندہ رہتے ہیں اور اسی حالت میں ان کو موت آجاتی ہے، کچھ ایسے ہیں جو پیدا ہی کافر ہوتے ہیں اور کفر ہی میں زندگی گزارتے ہیں اور ان کو موت بھی کفر کی حالت میں آجاتی ہے۔ کچھ ایسے ہیں جو کافر پیدا ہوتے ہیں اور زندگی کفر کی حالت میں گزارتے ہیں مگر جب فوت ہوتے ہیں تو مومن ہو کر فوت ہوتے ہیں۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 991، 992، 2174، 2191، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2873، 4000، 4007، 4011، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6607، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11173، والحميدي فى «مسنده» برقم: 769، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13865، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2804، 3316، 3817، 4906، والطبراني فى «الصغير» برقم: 312، 729»