(مخرمہ کے بجائے) محمد بن عجلان نے بکیر بن عبد اللہ بن اشج سے، انہوں نے بسر بن سعید سے، انہوں نے حضرت عبد اللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ کی بیوی زینب رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا تھا: ” جب تم میں سے کوئی مسجد میں جائے تو وہ خوشبو کو ہاتھ نہ لگائے۔“
حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ کی بیوی زینب رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں فرمایا: ”جس نے تم میں سے مسجد جانا ہو تو وہ خوشبو استعمال نہ کرے۔“