مخرمہ نے اپنے والد (بکیر) سے، انہوں نے بسر بن سعید روایت کی کہ حضرت زینب ثقفیہ رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (یہ) حدیث بیان کرتی تھیں، آپ نے فرمایا: ” جب تم عورتوں میں سے کوئی عشا کی نماز میں شامل ہو تو وہ اس رات خوشبو نہ لگائے۔“
حضرت زینب ثقفیہ ؓ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی نے عشاء کی نماز کے لیے (مسجد) جانا ہو تو وہ رات کو خوشبو نہ لگائے۔“