الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 803
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
مَرَابِض:
مربض کی جمع ہے،
بکریوں کا باڑہ۔
(2)
مَبَارِك:
مبرك کی جمع ہے،
اونٹوں کے بیٹھنے کی جگہ،
اونٹوں کا باڑہ۔
فوائد ومسائل:
(1)
جمہور صحابہ و تابعین اور آئمہ ثلاثہ کے نزدیک،
اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو نہیں ٹوٹتا احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ،
اسحاق بن راہوایہ رحمۃ اللہ علیہ،
ابن خزیمہ رحمۃ اللہ علیہ،
اور محدثین کے نزدیک اونٹ کے گوشت سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور یہی حق ہے اس کے گوشت کی تاثیر،
دوسرے گوشتوں سے جدا ہے۔
(2)
اونٹ ایک زبردست طاقتور اور شریر حیوان ہے،
جس کے لات مارنے کا خطرہ لاحق رہتا ہے،
اس لیے کسی ایسی صورت میں جبکہ اس سے خطرہ ہو،
اس کے قریب نماز نہیں پڑھنی چاہے،
اس سے فاصلہ پر جہاں خطرہ نہ ہو،
نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے،
جیسا کہ دوسری روایات سے ثابت ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 803