حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہا: میں ایک بھاری پتھر اٹھانے ہوئے آیا اور میں نے ایک ہلکا سے تہبند باندھا ہوا تھا، کہا: تو میرا تہبند کھل گیا اور پتھر میرے پاس تھا۔ میں اس (پتھر) کے نیچے نہ رکھ سکا حتی کہ اسے اس کی جگہ پہنچا دیا۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”واپس جا کر اپنا کپڑا پہنو اور ننگے نہ چلا کرو۔“
حضرت مسور بن مخزمہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ میں بھاری پتھر اٹھائے ہوئے آگے بڑھا، اور میں ہلکا سا تہبند باندھے ہوئے تھا تو میرا پتھر اٹھائے ہوئے تہبند کھل گیا، اور میں اس کو اس کی جگہ پر رکھے بغیر باندھ نہ سکا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے کپڑے کی طرف لوٹ کر اس کو اٹھاؤ اور ننگے نہ چلا کرو۔“