جریری نے ابو نضرہ سے اور انھوں نے حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ ابن صیاد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جنت کی مٹی کے متعلق سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "باریک سفید، خالص کستوری (کی طرح) ہے۔"
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ابن صیاد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جنت کی مٹی کے بارے میں دریافت کیا تو آپ نے فرمایا:" خالص سفید، خالص کستوری۔"
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7352
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ابن صیاد نے آپ سے جنت کی مٹی کے بارے سوال کیا، آپ نے جواب دے دیا، بعد میں کسی وقت اس سے یہی سوال کیا، تاکہ پتہ چلے وہ کیا کہتا ہے، لیکن اس نے آپ کو وہی جواب دہرادیا۔