حدثنا محمد بن المثنى ، حدثنا ابن ابي عدي ، عن ابن عون ، عن محمد ، عن ابي هريرة ، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: " ليس احد منكم ينجيه عمله "، قالوا: ولا انت يا رسول الله؟، قال: " ولا انا إلا ان يتغمدني الله منه بمغفرة ورحمة "، وقال ابن عون بيده هكذا: واشار على راسه، ولا انا إلا ان يتغمدني الله منه بمغفرة ورحمة.حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْسَ أَحَدٌ مِنْكُمْ يُنْجِيهِ عَمَلُهُ "، قَالُوا: وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟، قَالَ: " وَلَا أَنَا إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِيَ اللَّهُ مِنْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَرَحْمَةٍ "، وَقَالَ ابْنُ عَوْنٍ بِيَدِهِ هَكَذَا: وَأَشَارَ عَلَى رَأْسِهِ، وَلَا أَنَا إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِيَ اللَّهُ مِنْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَرَحْمَةٍ.
ابن عون نے محمد (بن سیرین) سے اور انھوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "تم میں سے کسی شخص کو اس کا عمل نجات نہیں دلائے گا۔"صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین نے عرض کی، اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !آپ کو بھی نہیں؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "مجھے بھی نہیں مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی رحمت اور مغفرت میں چھپالے۔"اور ابن عون نے اس طرح اپنے ہاتھ سے بتایا اور اپنے سرکی طرف (رحمت سے ڈھانپ لینےکا) اشارہ کیا (فرمایا) "اور مجھے بھی نہیں مگر یہ کہ اللہ مجھے (اس طرح) اپنی رحمت اور مغفرت سے ڈھانپ لے۔"
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"تم میں سے کسی ایک کو محض اس کے عمل نجات نہیں دلاسکیں گےصحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین نے عرض کیا اور آپ کو بھی نہیں؟ اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے فرمایا:"اور مجھے بھی نہیں؟۔الایہ کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی بخشش اور رحمت سے ڈھانپ لے۔"ابن عون نے اس طرح ہاتھ کے اشارے سے اپنے سر کو ڈھانپ لیا اور کہا،" الایہ کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی بخشش اور رحمت سے ڈھانپ لے۔