صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح مسلم تفصیلات

صحيح مسلم
ذکر الہی، دعا، توبہ، اور استغفار
The Book Pertaining to the Remembrance of Allah, Supplication, Repentance and Seeking Forgiveness
10. باب فَضْلِ التَّهْلِيلِ وَالتَّسْبِيحِ وَالدُّعَاءِ:
10. باب: لا الہ الا اللہ اور سبحان اللہ اور دعا کی فضیلت۔
Chapter: The Virtue Of Tahlil (Saying La Ilaha Ill-Allah), Tasbih (Saying Subhan Allah) And (Du'a) Supplication
حدیث نمبر: 6847
Save to word اعراب
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وابو كريب ، قالا: حدثنا ابو معاوية ، عن الاعمش ، عن ابي صالح ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لان اقول سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله اكبر، احب إلي مما طلعت عليه الشمس ".حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَأَنْ أَقُولَ سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "یہ بات کہ میں " سبحان اللہ والحمدللہ ولا الہ الا للہ واللہ اکبر" کہوں، مجھے ان تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہے جن پر سورج طلوع ہوتا ہے۔"
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اس دنیا کی وہ تمام چیزیں جن پر سورج طلوع ہوتا ہے،ان سب چیزوں کےمقابلہ میں مجھے یہ زیادہ محبوب ہے کہ میں ایک دفعہ"سبحان الله والحمدلله ولا الٰه الاالله والله اكبر کہوں۔"
ترقیم فوادعبدالباقی: 2695

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

   صحيح مسلم6847عبد الرحمن بن صخرلأن أقول سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر أحب إلي مما طلعت عليه الشمس
   جامع الترمذي3597عبد الرحمن بن صخرلأن أقول سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر أحب إلي مما طلعت عليه الشمس

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6847 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6847  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
یہ چار کلمات اس قدر جامع ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی تمام مثبت و منفی صفات پر حاوی ہیں،
اللہ کے وہ تمام اسماء جو اللہ کی ذات پاک سے ہر عیب و نقص کی نفی کرتے ہیں،
سبحان الله کا مفہوم ان سب پر حاوی ہے اور وہ تمام اسمائے حسنیٰ جو اللہ تعالیٰ کی ایجابی صفات کمال پر دلالت کرتے ہیں،
وہ سب الحمدلله کے احاطے میں آ جاتے ہیں،
اس طرح جو اسمائے حسنیٰ اس کی وحدانیت و یکتائی اور اس کی شان بے مثال پر دلالت کرتے ہیں،
ان کی پوری ترجمانی کلمہ لا اله الا الله کرتا ہے اور وہ اسمائے حسنیٰ جن کا مفہوم و مدعا یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر وہم و خیال اور گمان و قیاس سے بلندوبالا ہے،
ان کی تعبیر و بیان،
اللہ اکبر کا کلمہ کر رہا ہے،
اس لیے جس نے دل کے شعور اور یقین کے ساتھ یہ کلمات کہے،
اس نے اللہ کی ساری ثناء اور صفات بیان کر دیں،
اس لیے یہ چار کلمات،
اپنی قدروقیمت اور عظمت و برکت کے لحاظ سے بلاشبہ اس ساری کائنات سے فائق و برتر ہیں جس پر سورج کی روشنی پڑتی ہے،
لیکن یہ خیال رہے،
ان کلمات کے فضائل انہیں لوگوں کو حاصل ہوں گے جو اللہ کے احکام کے پابند ہیں اور اس کی منہیات سے اجتناب کرتے ہیں،
لیکن جو لوگ اللہ کے احکام و تعلیمات کو نظرانداز کرتے ہیں اور محرمات کا ارتکاب کرتے ہیں اور اپنی خواہشات کی پیروی کرتے ہیں،
وہ محض ان کلمات کو زبان سے کہہ کر،
اس اجروثواب کے مستحق نہیں ہو سکتے،
جو ان احادیث میں بیان کیا گیا ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6847   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3597  
´دنیا و آخرت میں عافیت طلبی کا بیان`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ساری کائنات سے کہ جس پر سورج طلوع ہوتا ہے مجھے یہ زیادہ پسند ہے کہ میں: «سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر» اللہ پاک ہے، تعریف اللہ کے لیے ہے اور اللہ کے علاوہ اور کوئی معبود برحق نہیں اور اللہ ہی سب سے بڑا ہے، کہوں۔ [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3597]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اللہ پاک ہے،
تعریف اللہ کے لیے ہے اور اللہ کے علاوہ اور کوئی معبود برحق نہیں اور اللہ ہی سب سے بڑا ہے کہتا ہوں۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3597   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.