الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6140
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: انسان مقام و مرتبہ میں کس قدر ہی فائق اور برتر کیوں نہ ہو جائے، وہ ادب و احترام اور تواضع کے اعتبار سے اپنے باپ کو اپنے سے برتر ہی سمجھتا ہے، اس طرح یا اسی اعتبار سے آپ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو افضل المخلوقات قرار دیا، اگرچہ حقیقت اور واقعہ کے اعتبار سے آپ سب سے برتر اور بلند ہیں۔