علی بن مسہر اور ابن فضیل نے مختار بن فلفل سے روایت کی، انھوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور کہا: " یا خَیرَ البرِیّۃ ِ"اے مخلوقات میں سے بہترین انسان!"آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "وہ ابراہیم علیہ السلام ہیں۔" (یعنی یہ ان کا لقب ہے۔)
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہنے لگا، اے بہترین مخلوق! تورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ توابراہیم علیہ السلام ہیں۔“