صحيح مسلم
كِتَاب الْفَضَائِلِ
انبیائے کرام علیہم السلام کے فضائل
41. باب مِنْ فَضَائِلِ إِبْرَاهِيمَ الْخَلِيلِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
باب: سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی بزرگی کا بیان۔
حدیث نمبر: 6140
وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ الْمُخْتَارِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِمِثْلِهِ.
سفیان نے مختار سے روایت کی، انھوں نے کہا: میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہو ئے سنا، اسی کے مانند۔
امام صاحب کے ایک اور استاد یہی روایت بیان کرتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6140 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6140
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
انسان مقام و مرتبہ میں کس قدر ہی فائق اور برتر کیوں نہ ہو جائے،
وہ ادب و احترام اور تواضع کے اعتبار سے اپنے باپ کو اپنے سے برتر ہی سمجھتا ہے،
اس طرح یا اسی اعتبار سے آپ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو افضل المخلوقات قرار دیا،
اگرچہ حقیقت اور واقعہ کے اعتبار سے آپ سب سے برتر اور بلند ہیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6140