علی بن مسہر اور عبدا للہ بن نمیر نے اعمش سے، انھوں نے ابو صالح سے، انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مسلمان کا (سچا) خواب خواہ وہ خود دیکھے یا اس کے متعلق (کوئی اور) دیکھے۔"اور ابن مسہر کی روایت میں ہے: "اچھا خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔"
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان خواب خود دیکھے یا اس کے بارے میں دکھایا جائے،“ اور ابن مسہر کی روایت میں ہے، ”اچھا خواب نبوت کے چھیالیس اجزاء میں سے ایک جزء ہے۔“