قتادہ نے محمد بن سیرین سے، انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے، انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی، انھوں نے (قتادہ) نے ان (حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) کے اس قول کو حدیث کے ساتھ ملا دیا: " مجھے طوق ناپسند ہے"حدیث کے آخر تک اور انھوں نے یہ نہیں کہا: " (اچھا) کواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔"
یہی روایت امام صاحب کو ایک اور استاد نے سنائی اور اس میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یہ قول بھی آخر تک درج کردیا کہ میں طوق کو ناپسند کرتا ہوں اور یہ بیان نہیں کیا، ”خواب نبوت کے چھیالیس اجزاء میں سے ایک جزء ہے۔“