شعبہ نے ابو اسحاق سے سن کر حدیث بیان کی، انہوں نےکہا: میں نے حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کو خطاب کرتے ہوئے سنا، کہہ رہے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سےسنا: آپ نے فرمایا: ”قیامت کےدن دوزخیوں میں سے سب کم عذاب اس آدمی کو ہو گا جس کے تلووں کےنیچے آگ کے دو انگارے رکھے جائیں گے، ان سے اس کا دماغ کھولے گا۔“
حضرت نعمان بن بشیر ؓ نے خطاب فرمایا، جس میں انھوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ نے فرمایا: ”قیامت کے دن دوزخیوں میں سب سے کم عذاب اس کو ہو گا، جس کے تلووں کے نیچے آگ کے دو انگارے رکھے جائیں گے، ان سے اس کا دماغ کَھولے گا۔“
ترقیم فوادعبدالباقی: 213
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري في ((صحيحه)) في الرقاق، باب: صفة الجنة والنار برقم (6561 و 6562) والترمذى في ((جامعه)) في صفة جهنم برقم (2604) وقال: حدیث حسن صحیح - انظر ((التحفة)) برقم (11636)»