حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” دوزخیوں میں سے سب سے ہلکا عذاب ابو طالب کو ہو گا، انہوں نے دو جوتیاں پہن رکھی ہوں گی جن سے ان کا دماغ کھولے گا۔“
حضرت ابنِ عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابو طالب کو سب دوزخیوں سے ہلکا عذاب ہوگا، اور وہ دو جوتیاں پہنے ہو گا جن سے اس کا دماغ کَھولے گا۔“
ترقیم فوادعبدالباقی: 212
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (5821)»