اسامہ بن زید نے بعجہ بن عبداللہ جہنی سے، انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی حدیث کے ہم معنی حدیث روایت کی جو ابوحازم نے بعجہ سے روایت کی۔ اور انہوں نے "گھاٹیوں میں سے ایک گھاٹی میں" کہا۔
یہی روایت، امام صاحب اپنے تین اور اساتذہ سے ابو حازم کی حدیث کے ہم معنی بیان کرتے ہیں، اس میں ہے، آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پہاڑی گھاٹیوں میں سے کسی گھاٹی میں۔“