4303. ابن ابی عدی نے ہمیں شعبہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے حصین سے اور انہوں نے ہلال بن یساف سے روایت کی، انہوں نے کہا: ہم نعمان بن مقرن رضی اللہ تعالی عنہ کے بھائی سوید بن مقرن رضی اللہ تعالی عنہ کے گھر پر کپڑا بیچا کرتے تھے، ایک لونڈی (گھر سے) باہر نکلی اور ہم میں سے کسی کو کوئی بات کہی تو اس نے اسے طمانچہ دے مارا، اس پر سوید رضی اللہ تعالی عنہ ناراض ہو گئے۔۔ اس کے بعد ابن ادریس کی حدیث کی طرح بیان کیا۔
حضرت ہلال بن یساف بیان کرتے ہیں کہ ہم نعمان بن مقرن کے بھائی سوید بن مقرن کے احاطہ میں کپڑا بیچتے تھے، تو ایک لونڈی گھر سے نکلی، اس نے ہم میں سے ایک آدمی کو کوئی بات کہی، اس نے اس کو تھپڑ مارا، جس پر حضرت سوید ناراض ہو گئے، اور مذکورہ بالا حدیث بیان کی۔