3. باب: جو شخص قسم کھائے کسی کام پر پھر اس کے خلاف کو بہتر سمجھے تو اس کو کرے اور قسم کا کفارہ دے۔
Chapter: It is recommended for the one who swears an oath then sees that something else is better than it; To do that which is better and offer expiation for his oath
اعمش نے عبدالعزیز بن رفیع سے، انہوں نے تمیم طائی سے اور انہوں نے حضرت عدی رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جب تم میں سے کوئی کسی کام کی قسم کھائے، پھر اس سے بہتر (کام) دیکھے تو وہ اس (قسم) کا کفارہ ادا کر دے اور وہی کرے جو بہتر ہے
حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کسی کام کی قسم اٹھائے، اور اس کے برعکس کو اس سے بہتر سمجھے، تو قسم کا کفارہ ادا کرے، اور وہ کام کرے جو بہتر ہے۔“