عقبہ بن خالد، زہیر اور شریک، ان سب نے ہشام سے اسی سند کے ساتھ روایت کی کہ حضرت سودہ رضی اللہ عنہا جب بوڑھی ہو گئیں۔۔۔ آگے جریر کی حدیث کے ہم معنی ہے اور شریک کی حدیث میں یہ اضافہ ہے: وہ پہلی خاتون تھیں جن سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے بعد نکاح کیا
امام صاحب اپنے تین اساتذہ کی سند سے ہشام ہی کے واسطہ سے بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت سودہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بوڑھی ہو گئیں، آ گے مذکورہ بالا روایت ہے اور شریک کی روایت میں یہ اضافہ ہے وہ پہلی عورت تھیں جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے بعد شادی کی۔
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3630
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کس عورت سے شادی کی، تو بقول عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ان سے پہلے شادی کی لیکن بعض حضرات کا خیال ہے کہ سودہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے پہلے شادی کی۔ لیکن رخصتی تو بالاتفاق سودہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی پہلے ہوئی ہے۔