Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح مسلم
كِتَاب الرِّضَاعِ
رضاعت کے احکام و مسائل
14. باب جَوَازِ هِبَتِهَا نَوْبَتَهَا لِضَرَّتِهَا:
باب: اپنی باری سوکن کو ہبہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3630
حدثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حدثنا عُقْبَةُ بْنُ خَالِدٍ . ح وحدثنا عَمْرٌو النَّاقِدُ ، حدثنا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، حدثنا زُهَيْرٌ . ح وحدثنا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى ، حدثنا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حدثنا شَرِيكٌ كُلُّهُمْ، عَنْ هِشَامٍ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ: أَنَّ سَوْدَةَ لَمَّا كَبِرَتْ بِمَعْنَى حَدِيثِ جَرِيرٍ، وَزَادَ فِي حَدِيثِ شَرِيكٍ، قَالَت: وَكَانَتْ أَوَّلَ امْرَأَةٍ تَزَوَّجَهَا بَعْدِي.
عقبہ بن خالد، زہیر اور شریک، ان سب نے ہشام سے اسی سند کے ساتھ روایت کی کہ حضرت سودہ رضی اللہ عنہا جب بوڑھی ہو گئیں۔۔۔ آگے جریر کی حدیث کے ہم معنی ہے اور شریک کی حدیث میں یہ اضافہ ہے: وہ پہلی خاتون تھیں جن سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے بعد نکاح کیا
امام صاحب اپنے تین اساتذہ کی سند سے ہشام ہی کے واسطہ سے بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت سودہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بوڑھی ہو گئیں، آ گے مذکورہ بالا روایت ہے اور شریک کی روایت میں یہ اضافہ ہے وہ پہلی عورت تھیں جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے بعد شادی کی۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 3630 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3630  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کس عورت سے شادی کی،
تو بقول عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ان سے پہلے شادی کی لیکن بعض حضرات کا خیال ہے کہ سودہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے پہلے شادی کی۔
لیکن رخصتی تو بالاتفاق سودہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی پہلے ہوئی ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 3630